ول سمتھ چوہوں سے خوف زدہ

جمعرات 23 مئی 2019 12:00

ول سمتھ چوہوں سے خوف زدہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکار ول سمتھ کا کہنا ہے کہ انہیں چوہوں سے ڈر لگتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ول سمتھ نے امریکی نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں نقلی چوہے کو دیکھ کر ڈر گئے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کو باہر نہ پھینکا گیا تو وہ سٹوڈیو کی ہر چیز کو توڑ ڈالیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہوں کے ساتھ ان کابچپن سے ہی کوئی اچھا تجربہ نہیں ہے جسے وہ کسی دوسرے پروگرا م شئیر کریں گے لیکن ابھی وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔ ول سمتھ نے ابھی اپنی حالیہ فلم ’’الہ دین ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جو 22مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :