بنوں، آل پاکستان نائٹ رمضان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کاانعقاد خوش آئندہ اقدام ہے،عادل صدیق

جمعرات 23 مئی 2019 12:22

بنوں، آل پاکستان نائٹ رمضان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کاانعقاد خوش آئندہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پہلا آل پاکستان نائٹ رمضان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ قاضی محب ہاکی سٹیڈیم بنوں میں شروع ہوگیا ،ٹورنامنٹ کا افتتاح کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق،ڈپٹی کمشنر عطا الرحمن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے کیا ۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حفیظ قریشی ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر صفت اللہ، جنرل سیکرٹری اسرار بنگش،نصیب الرحمن،تحصیل کونسلر سینان درانی،سابقہ سپورٹس آفیسر ملک حبیب اللہ خان،سپورٹس ایڈ منسٹریٹر ملک احسان اللہ خان،ملک رفاقت علی اور ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق سمیت کثیر تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل جمناسٹک کے کھلاڑیوں نے جمناسٹک کا خوبصورت مظاہرہ کیا جس کے بعد کمشنر بنوں عادل صدیق ،ڈپٹی کمشنر عطا الرحمن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اور انہوں نے بال کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں بنوں کی ٹیم نے ضلع لکی مروت کی ٹیم کو ہرادیا جبکہ دوسرے میچ میں بنوں الیون نے ڈی آئی خان الیون کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر بنوں عادل صدیق ،ڈپٹی کمشنر عطا الرحمن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے کہا کہ بنوں جیسے ضلع میں جہاں دہشت گردی کے طویل عرصے کے بعد امن لوٹ آیا ہے آل پاکستان نائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔