پی آئی اے میں ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کی بھرتی کیلئے ایوی ایشن رولز کے برعکس اشتہار کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

جمعرات 23 مئی 2019 12:34

پی آئی اے میں ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کی بھرتی کیلئے ایوی ایشن رولز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کی بھرتی کے لئے سول ایوی ایشن کے رولز کے برعکس اشتہار جاری کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور ایم ڈی سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیپٹن امین کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈز کی بھرتی کیلئے اخبار اشتہار جاری کیا ہے۔اخبار اشتہار میں امیدواروں کی مطلوبہ عمر سول ایوی ایشن رولز سے مطابقت نہیں رکھتی۔استدعا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈز کی بھرتی کا اشتہار کالعدم کیا جائے اوراتھارٹی کو قانون کے مطابق بھرتی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔