ایم ڈی واسا کی تقرری میں ترمیم کیخلاف دائر متفرق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

جمعرات 23 مئی 2019 12:34

ایم ڈی واسا کی تقرری میں ترمیم کیخلاف دائر متفرق درخواست پر پنجاب حکومت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کی تقرری میں ترمیم کے خلاف دائر متفرق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری محمد آفتاف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایل ڈی اے کے گورنگ بورڈ کی جانب سے غیر قانونی طور پر ایم ڈی واسا کی تقرری میں ترمیم کی جا رہی ہیں۔ایم ڈی واسا اپنے مفادات کے لیے غیر آئینی طور پر ترمیم کروا رہے ہیں۔استدعا ہے کہ عدالت ایم ڈی واسا کی تقرری میں ترمیم سے روکنے کا حکم دے۔