کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز

فلم عید الفطر پر ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 23 مئی 2019 13:03

کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو گیا، فلم عید الفطر پر ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایتکار یاسر نواز نے بتایا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آبا د سمیت ملک کے مختلف شہروں میں واقع سینماگھروں میں عیدالفطر کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم سال 2015 میں ریلیز ہونے والی’’رانگ نمبر‘‘کا سیکوئل ہے اور یہ صرف کامیڈی نہیں بلکہ تھوڑی جذباتی بھی ہو گی، اس کی کاسٹ میں سمیع خان ،نیلم منیر ،جاوید شیخ ، محمود اسلم ، ثنا فخر، دانش نواز اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :