جیمز بانڈ اداکار ڈینیل کریگ ٹخنے کی انجری کا شکار، شوٹنگ ملتوی

فلم ’’ بانڈ 25‘‘ شیڈول کے مطابق اپریل دو ہزار بیس میں ہی ریلیز ہوگی

جمعرات مئی 13:03

جیمز بانڈ اداکار ڈینیل کریگ ٹخنے کی انجری کا شکار، شوٹنگ ملتوی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) جیمز بانڈ اداکار ڈینیل کریگ ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے، ہالی ووڈ فلم’’بانڈ 25‘‘ کی شوٹنگ کو دو ہفتوں کی بریک لگ گئی۔

(جاری ہے)

اداکار ڈینئل کریگ جیمز بانڈ سیریز کے نئے حصے کی شوٹنگ کے دوران زخمی کیا ہوئے کہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تاہم اداکار کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے جس کے سبب فلم کی شوٹنگ دوہفتوں کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ فلم ’’ بانڈ 25‘‘ شیڈول کے مطابق اپریل دو ہزار بیس میں ہی ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :