رمضان المبارک میں ٹوپیوں اور تسبیحوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا

جمعرات 23 مئی 2019 13:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) رمضان المبارک میں ٹوپیوں اور تسبیحوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد دکاندار ٹوپیوں ، تسبیحوں اور جائے نماز وں کی بڑھتی فروخت پر خوش نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے باعث جہاں مسجدوں کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں وہیں بازاروں اور مسجدوں کے باہر ٹوپیوں ، تسبیحوں ، جائے نمازوں اور مسواک کے سٹالز سج گئے ہیںجہاں اہلیان اسلام ان چیزوں کی خریداری میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت امسال ان چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیشی سوتی ٹوپی کی مانگ ماہ رمضان میں سب سے زیادہ ہوتی ہے جو مارکیٹ میں 250 سے زائد روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :