Live Updates

اپوزیشن کا اکٹھ عید کے بعد پارہ پارہ ہوجائیگا، عظمیٰ کاردار

جمعرات 23 مئی 2019 13:11

اپوزیشن کا اکٹھ عید کے بعد پارہ پارہ ہوجائیگا، عظمیٰ کاردار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) تحریک انصاف کی رہمناء و ممبر صوبائی اسبلی عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اکٹھ عید کے بعد پارہ پارہ ہوجائے گا، کیونکہ پاکستانی قوم اب باشعور ہوگئی ہے اسے اندازہ ہے کہ یہ جماعتیں صرف اپنی بدعنوانی بچانے اور خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے متحد ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی فلاح و بہود کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

عظمیٰ کاردار نے کہا کہ بہت جلد ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی جس کے ثمرات عام عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے اور سعودی عرب کی جانب سے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات