پاکستان ریورس سوئنگ سے حریفوں پر قابو پائےگا:مکی آرتھر

پلیئرز فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلئے محنت کررہے ہیں:ہیڈکوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 مئی 2019 13:08

پاکستان ریورس سوئنگ سے حریفوں پر قابو پائےگا:مکی آرتھر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مئی 2019ء) ورلڈکپ میں پاکستان ریورس سوئنگ کی مدد سے حریفوں پر قابو پانے کیلئے پرامید ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا موسم بہتر ہونے سے کنڈیشنز سازگار ہوجائیں گی، ہماری باﺅلنگ میں تجربہ بھی آگیا، بیٹسمین بڑے اہداف کا تعاقب کرنے کی اہلیت ثابت کرچکے، فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

برسٹل میں قومی ٹیم کی پریکٹس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں بولنگ اور فیلڈنگ میں چند مسائل ضرور سامنے آئے لیکن کئی مثبت پہلو بھی تھے،پاکستانی بیٹنگ سے کبھی 300رنز کی بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی، گذشتہ سیریز میں 3بار 350کے قریب رنز بنے، سٹرائیک ریٹ میں بھی نمایاں بہتری آئی، بیٹسمین بڑے اہداف کا تعاقب کرنے کیلئے پراعتماد ہیں، کھلاڑی اپنی خامیوںکو دور کرنے اور ورلڈکپ میں بہترین کارکرکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں، قومی کرکٹرز نے پریکٹس کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا،بیماری سے نجات پاکر کم بیک کرنےوالے محمد عامر نے فیلڈنگ سیشن کے بعد نصف گھنٹے تک پوری قوت کے ساتھ بولنگ کی،وہ ردھم میں نظر آرہے ہیں،علاج کے بعد واپس آنےوالے شاداب خان کے بھی دوران ٹریننگ کوئی مسائل سامنے نہیں آئے،دونوں کھلاڑیوں کی واپسی اور فٹنس ٹیم کیلئے بڑی خوش آئند ہے،انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کا موسم بہتر ہورہا ہے، ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہوگا،خاص طور اننگز کے آخر میں پاکستانی باﺅلرز کو مدد ملے گی،ہماری باﺅلنگ لائن میں تجربہ بھی آگیا، ہم ایک بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے،آرتھر نے کہا کہ پلیئرز فیلڈنگ میں مسائل پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں،فیلڈرز اپنی طے شدہ پوزیشنز کیلئے موزوں پریکٹس کرتے ہوئے بہترکارکردگی دکھانے کیلئے تیارہیں،ہر فیلڈنگ پوزیشن کا بیک اپ پلان بھی تیار کررہے ہیں۔


متعلقہ عنوان :