چین میں ایکسپریس ویز پر قائم ٹول پلازے رواں سال کے اختتام سے قبل ختم کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 مئی 2019 13:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) چینی حکومت نے ملک بھر میں ایکسپریس ویز پر قائم ٹول پلازے رواں سال کے اختتام سے قبل ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی سرحدوں پر قائم ٹول پلازوں کی بجائے ٹول ٹیکس جمع کرنے کے لئے ایسا الیکٹرانک سسٹم تشکیل دیں جس سے ایکسپریس ویز پر سفر کرنے والوں کو دوران سفر ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے لئے رکنا نہ پڑے۔

چین کی سٹیٹ کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ٹول ٹیکس جمع کرنے سے متعلق قوانین اور قواعد و ضوابط کو بھی بہتر بنایا جائے۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ایکسپریس ویز پر ٹریفک جام اور ایندھن پر اخراجات میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :