برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمشنر کی دارالعلوم کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئر مین سے ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال

پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے مزید فروغ کے لیے پرعزم ہے، نفیس زکریا

جمعرات 23 مئی 2019 14:18

برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمشنر کی دارالعلوم کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے مزید فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

نفیس زکریا نے جمعرات کو دارالعلوم کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ٹام تگندحت سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا،اس مو قع پر انہو ں نے برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی پرکشش پالیسی اور سازگار ماحول سے فائد ہ اٹھائیں۔

خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ٹام تگندحت نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،نفیس زکریا نے ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلو ئوں پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :