سعودی عرب ، ریاض سے کراچی آنے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز کو واپس بھیج دیا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 14:18

سعودی عرب ، ریاض سے کراچی آنے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز کو واپس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) سعودی عرب ، ریاض سے کراچی آنے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز کو واپس بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض سے کراچی آنے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز کو نامعلوم وجوہات پر واپس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی ایرلائن کی پرواز نے صبح ساڑھے چھے بجے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ تاہم جہاز کو مسقط کی فضائی حدود میں کراچی پہنچنے کی بجائے واپس لوٹ جانے کی اطلاع دی گئی ۔ مسافروں کو ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ جبکہ اس حوالے سے سعودی حکومت اور پاکستان سے بھی متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کسی قسم کی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی گئی۔