عدالت نے نکہ پانی میں خان محمد قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا

جمعرات 23 مئی 2019 14:24

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) عدالت نے نکہ پانی میں خان محمد قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل مبینہ طور پر تھانہ دربند کی حدود گائوں نکہ پانی میں پانی کے تنازعہ پر خان محمد ولد فقیر محمد کا قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ورثاء کی دعویداری پر ملزمان محمد نواز ولد عبدالرحمن اور اس کے چچا زاد بھائی نثار ولد قادر کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہوئے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مقدمہ کی ملزمان کی طرف سے پیروی میاں وحید ایڈووکیٹ، سجاد احمد ایڈووکیٹ اور عالمزیب تنولی ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔ کچھ عرصہ قبل ملزم نثار کی ضمانت ہو گئی جبکہ ملزم محمد نواز جیل میں رہا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوگی کی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا۔