نواز شریف سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ، پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 مئی 2019 15:01

نواز شریف سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ، پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں نے جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں ملک کی تازہ ترین صورتحال اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، مشاہد اللہ خان، کھیل داس کوہستان، انجیئر خرم دستگیر اور مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے نواز شریف سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ہے۔ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ گھبرانے والوں میں سے نہیں ہیں۔