’سعودی آرام کو‘کا امریکی کمپنی سے ایل این جی کی سپلائی کا 20 سالہ مدت کا معاہدہ طے

جمعرات 23 مئی 2019 15:02

’سعودی آرام کو‘کا امریکی کمپنی سے ایل این جی کی سپلائی کا 20 سالہ مدت ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سعودی آرام کو نے امریکی کمپنی سمپرا انرجی سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی سپلائی کا 20 سالہ مدت کا معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سعودی آرام کو دنیا کا بڑا گیس سپلائر بننے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کے تحت وہ اپنے گیس کے وسائل کو وسعت دے رہا ہے۔کمپنی امریکا،روس،آسریلیا اور افریقہ میں انرجی مارکیٹس میں اثاچوں کی خریداری میں بھی مصروف ہے۔ آرام کو ، سمپرا انرجی کی گیس کمپنی سمپیرا ایل این جی سے گیس حاصل کرے گا جبکہ دونوں کمپنیاں مل کر امریکی پورٹ آرتھر ایل این جی کے فیز ون میں 25 فیصد کی ایکویٹی انوسٹمنٹ بھی کریں گی۔