المطوع انٹرنیشنل انٹیرئیر کنٹریکٹنگ کمپنی اورگوادر اڈوانس کی جانب سے تقریب افطار

المطوع انٹرنیشنل انٹیرئیر کنٹریکٹنگ کمپنی نے گوادر اڈوانس کے تعاون سے کمیونٹی اور اپنے سٹاف کے اعزاز میں سالانہ افطار کا اہتمام صالہ الخالدیہ، کویت میں کیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتحانہ پاکستان جناب اشعر شہزاد تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 مئی 2019 15:12

المطوع انٹرنیشنل انٹیرئیر کنٹریکٹنگ کمپنی اورگوادر اڈوانس کی جانب ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2019ء) المطوع انٹرنیشنل انٹیرئیر کنٹریکٹنگ کمپنی نے گوادر اڈوانس کے تعاون سے کمیونٹی اور اپنے سٹاف کے اعزاز میں سالانہ افطار کا اہتمام صالہ الخالدیہ، کویت میں کیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتحانہ پاکستان جناب اشعر شہزاد تھے۔

کمپنی کے سی ای او شاہد جہانگیر نے اپنے والد محترم محمد جہانگیر اور بھائی زاہد جہانگیر کے ہمراہ اشعر شہزاد ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور نوید صابر کمرشل ونگ ایمبیسی آف پاکستان کا استقبال کیا۔



تقریب میں کمیونٹی کی بھرپور تعداد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ محمد جہانگیر اور شا جہانگیر نے مہمانوں آمد پر فرداً فرداً ہر مہمان کو خوش أمدید کیا۔

(جاری ہے)



تلاوت کلام پاک کے بعد صابر یعقوب نے پر سوز آواز میں نذرانہ نعت پیش کیا جس کے بعد رمضان اور اسکے فضائل پر مختصر خطاب ہوا۔



تقریب کا اختتام ملک پاکستان و کویت اور امت مسلمہ کی سلامتی کی دعا پر ہوا جسکے بعد حاضرین کی تواضع افطار سے کی گئی۔

آخر میں شاہد جہانگیر نے سب مہمانوں کا اُنکی آمد پر فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید پروگرامز، جن کا المطوع انٹیرئیر اہتمام کرتی ہے، میں شمولیت کی دعوت دی ۔

متعلقہ عنوان :