گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں غذا اور غذائیت کا دن منایا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 15:43

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک میں شعبہ ہوم اکنامکس ، ہیلتھ وفزیکل ایجوکیشن کے تعاون سے غذا او رغذائیت کا دن منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے طالبات میں مختلف چارٹس اور ماڈل کے ذریعے غذا اورغذائیت کی اہمیت کے موضوع کو اجاگر کیاگیا ۔ حاضرین نے اس ضمن میں طالبات اوراساتذہ کے ہنر اور کاوشوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر صوبیہ ندا نے طالبات کو غذا کے گروپس ، ضرورت اوراہمیت کے طریقوں پر روشنی ڈالی او رخواتین کیلئے وٹا من کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے لیکچرار ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن پروفیسر ریحانہ نے طالبات کے جسم میں غذا اور ورزش کی اہمیت بارے آگاہی دی۔اس موقع پر طالبات کو ہاتھ دھونے کی عملی تربیت کا بھی مظاہرہ کرایا گیا ۔ پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ممتاز اختر نے غذا کے با رے میں آگاہی پر طالبات اور اساتذہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :