فرشتہ قتل کیس میں اہم موڑ،

سابق ایس ایچ کو گرفتار کرنے کی خبر بھی جھوٹی نکلی سابق ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن غلام عباس اور اے ایس آئی ناصر کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس ترجمان

جمعرات 23 مئی 2019 16:55

فرشتہ قتل کیس میں اہم موڑ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) اسلام آباد پولیس دس سالہ بچی فرشتہ معاملہ پر وزیراعظم آفس سمیت سب کے ساتھ ہاتھ کرگئی، سابق ایس ایچ کو گرفتار کرنے کی خبر بھی جھوٹی نکلی۔ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد عبوری ضمانت کیلئے پورا موقع فراہم کیا گیا، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او غلام عباس عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوگئے، ایس ایچ او غلام عباس نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کرائی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج زیبا چوہدری نے ضمانت منظور کی،31 مئی تک سابق ایس ایچ او کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی۔عدالت نے پولیس کو 31 مء تک سابق ایس ایچ او کو گرفتاری سے روک دیا۔سابق ایس ایچ او اور تفتیشی کو ابھی تک اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق سابق ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن غلام عباس اور اے ایس آئی ناصر کو گزشتہ روز حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا تھا جن کو عدالت میں پیش کر دیا گیا،مجاز عدالت نے ملزمان کو 50/50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور فرمائی ، ملزمان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ در ج ہے۔