پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی وزارت قانون کی سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت

2008 میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر استعمال گاڑی ڈرائیور کے گھر سے چوری ہونے کے باعث 17 لاکھ کا نقصان ہوا، آڈٹ حکام

جمعرات 23 مئی 2019 16:55

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی وزارت قانون کی سپلیمنٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت قانون کی سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینئر سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،وزارت قانون وانصاف،نجکاری اور پیٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وزارت قانون کی سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ گرانٹس کی بہت بڑی رقم سرینڈر کی گئی ہے، اتنی بچت کیوں ہوئی ہی ۔ حکام وزارت قانون نے بتایاکہ آئندہ سے ہم کم گرانٹ مانگا کریں گے۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ 2008 میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر استعمال گاڑی ڈرائیور کے گھر سے چوری ہونے کے باعث 17 لاکھ کا نقصان ہوا۔ حکام اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایاکہ ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی،کمیٹی نے 15 دنوں میں انکوائری کر کے رپورٹ طلب کرلی