ضلعی انتظامیہ نئے سیاحتی زونز کیلئے حصول اراضی سمیت سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے، وزیر سیاحت

جمعرات 23 مئی 2019 17:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ نئے سیاحتی زونز کیلئے اراضی کے حصول سمیت سیزن کے دوران سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، ضلعی انتظامیہ سیاحتی مقامات پر پیرا گلائیڈنگ سمیت زیپ لائٹنگ اور رافٹنگ کیلئے جگہوں کی نشاندہی کرے۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے مانسہرہ اور سوات کی ضلعی انتظامیہ کو سیاحتی زونز کیلئے اراضی کے حصول سمیت سیاحتی مقامات کی صفائی اور سیزن کے دوران خصوصی ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت کی۔

اس حوالہ سے سینئر وزیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ہزارہ ظہیرالاسلام، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ضیاء الله خان، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ریاض محسود، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلام سمیت سیکرٹری سیاحت کامران رحمن، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عید کے فوراً بعد شروع ہونے والے سیاحتی سیزن کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینئر وزیر نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیزن کے دوران سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے سمیت نئے سیاحتی زونز کیلئے اراضی کے حصول کے حوالہ سے تمام امور جلد از جلد نمٹائیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ دس نئے سیاحتی زونز کے علاوہ مزید 10 سیاحتی مقامات تک سڑکیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :