ضلع کچہری کورٹس اور ڈپٹی کمشنرآفس کی سکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کاحکم جاری

جمعرات 23 مئی 2019 17:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ضلع کچہری کورٹس اور ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور کچہری اور سول دفاتر کی سیکورٹی کیلئے اضافی سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس فوری فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلعی حکام کے ہمراہ ضلع کچہری میں قائم سیکورٹی کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر پرسنل سٹاف افسر شاہد محمود ،انفارمشین آفیسر وسیم یوسف اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد آصف نے سیکورٹی کنٹرول روم اور میڈیا سنٹر پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلعی حکام کو انتظامات مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر کچہری آنیوالے ہزاروں شہریوں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کچہری میں بغیر تصدیق گاڑیوں کا داخلہ بند کرکے سخت تلاشی کا عمل شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عدالتوں،مال خانے اور ریکارڈ روم سمیت حساس مقامات پر 24 گھنٹے سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعی رونما نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کچہری کی پارکنگ کا مسئلہ وکلاء اور سول سوسائٹی کے تعاون سے جلد حل کرلینگے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبہ جات اور برانچز کا دورہ بھی کیا اور بریفنگ بھی لی۔