حلقہ پی کے 69 میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں،اشتیاق ارمڑ

جمعرات 23 مئی 2019 17:08

پشاو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام کی ترقی و خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ان کے حلقہ نیابت پی کے 69 میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیںجن میں زیادہ تر تکمیل کے قریب ہیں جبکہ باقی ماندہ پر کام تیزی سے جاری ہے جو جلدی ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں چمکنی،میاں گجر،ارمڑمیانہ، ارمڑپایان سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مفاد پرستوں نے ہمیشہ نظام کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا جبکہ پی ٹی آئی نے عوامی امنگوں کے مطابق نظام میں بہتر ی لانے کے لیے موثر اقدامات کیے اور مختلف اداروں میں صحت، تعلیم، پولیس، سیاحت جنگلات وماحولیات،مواصلات، آبنوشی و دیگر شعبوں میں مثبت اصلاحات مرتب کیں جن کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارمڑمیانہ اور ارمڑپایان میں آبنوشی کی سکیمیں جلد ہی مکمل ہو جائیں گی۔انہوں نے پارٹی ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ہیں لہٰذا کارکن معاشرے سے کرپشن اور ظلم کے خاتمہ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیت بروئے کار لائیںاور عوامی خدمات پر عمل پیرا ہو کر مفاد پرستوں کو شکست دیں۔