پولیو وائرس کا تدارک کرنا معاشرے کے تمام افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

جمعرات 23 مئی 2019 17:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے محکمہ صحت کے حکام پر واضح کردیا ہے کہ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے لانے ہیں کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی صحت کا معاملہ بھی ہے لہذاپولیو وائرس کا تدارک کرنا معاشرے کے تمام افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

اس سلسلے میں کسی قسم کا سمجھوتہ یا غفلت ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں انسداد پولیو کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ نوازاورتمام سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چار روزہ پولیو مہم 17جون سے شروع ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی حکام کو پولیو ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افراد سے کہا کہ ہر بچے تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے، اپنی توجہ کرانک ریفیوزل کیسیز پر مرکوز رکھیںاور والدین کو پولیو قطروں کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کو نظرانداز نہ کریں بلکہ اسے سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کے لئے اپاہج ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :