چکوال، جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے گولی مار کر بھائی کو قتل کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 17:08

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) کراوڈھروال بائی پاس کے قریب جائیداد کے تنازعے پر خون سفید ہوگیا اور بھائی نے گولی مار کر بھائی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

قتل کی یہ افسوسناک واردات جمعرات کے روز ہوئی جب مستقیم ولد ملازم حسین عمر45سال سرگودھا بائی پاس کے پاس موجود تھا کہ اس کے بھائی مستجاب نے اپنے بھائی کے سر پر گولی مار کر اس کو موقع پر ڈھیر کردیا، ریسکیو1122نے مستقیم کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا جہاں پر صدر پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :