قصور،ریسکیو1122نے یوم شہادت حضرت علی کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا

جمعرات 23 مئی 2019 17:06

قصور۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) قصورریسکیو1122نے یوم شہادت حضرت علی کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کی ریسکیو 1122قصور نے ضلع بھر میںیوم شہادت حضرت علی کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا پلان کے مطابق ضلع بھر کی امام بارگاہوں میں تربیت یافتہ ریسکیو سٹاف جدیدایمبولینسز کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ آپریشن 17 رمضان المبارک سے 23 رمضان المبارک تک جاری رہے گااس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام 1122فری ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں۔ بعدازاں ڈاکٹر فرزند علی نے میڈیا نمائندوں کے استفسار پر بتایا کہ اٹھارہ مئی کو گنڈا سنگھ نہر پر ہونے والی مشقوں کے دوران کشتی الٹنے کا کوئی حادثہ نہیں ہوا کشتی میں سوار ہونے سے پہلے تمام حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں یہ ریسکیو1122کی معمول کی مشقیں تھیں جو ہر سال برسات کے موسم سے پہلے کی جاتی ہیں۔