Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت عوام کو در پیش معاشی مشکلات سے آگاہ ہے، صمصام بخاری

جمعرات 23 مئی 2019 17:16

تحریک انصاف کی حکومت عوام کو در پیش معاشی مشکلات سے آگاہ ہے، صمصام بخاری
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو در پیش معاشی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے او ران کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،ساہیوال ڈویژن میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام یہاں کے 80لاکھ عوام کا مطالبہ ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کی سطح پر معاملے کو اٹھایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے پر یقین ہے لیکن ساہیوال ڈویژن نہ کبھی جنوبی پنجاب کا حصہ تھا اور نہ ہی بنے گا اس سلسلے میں افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔انہوں نے یہ بات ساہیوال کے دورے کے دوران ساہیوال ریسٹ ہائوس میں مرکزی انجمن تاجران ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان اور تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں کے وفود سے الگ الگ ملاقات میں کہی۔تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خان ،سیکرٹری انفارمیشن نوید اسلم ،شیخ شاہد حمید،شیخ محمد چوہان،انوارالحق رامے ،میجر (ر) غلام سرور،ملک محمد یار ڈھکو،شکیل خان نیازی ،میاں احمد قیوم،سید ثاقب کرمانی تحصیل صدر اور دوسرے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات