ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث پاکپتن شہر ٹریفک مسائل کی آماجگاہ بن گیا، جگہ جگہ ٹریفک جام روزمرہ کا معمول

جمعرات 23 مئی 2019 17:18

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث پاکپتن شہر ٹریفک مسائلوں کی آماجگاہ بن گیا، جگہ جگہ ٹریفک جام روزمرہ کا معمول۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پاکپتن میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ، پاکپتن کا چوک نگینہ،ٹائون ہال ،مچھلی چوک، فوارہ چوک، میراں شاہ چوک، نیو ریلوے پھاٹک،لاری اڈہ،ساہیوال روڑ،ہسپتال روڑ،غلہ منڈی سمیت شہر کی دیگر اہم شاہرائیں ٹریفک مسائلوں کی آماجگاہ بن گئی ہیں جس کے باعث بلاوجہ ٹریفک جام اور رش دیکھنے کو ملتا ہے اسی ہجو م اکثر اوقات ایمبولینسیں بھی پھنس جاتی ہیںجس کے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑرہاہے ،شہریوں نے میڈیاسے گفتگو کے دوران بتا یا کہ ٹریفک مسائلوں کے باعث سڑکوں پر بلاوجہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔