سی پی او سے پی ایم ایس نائنتھ بیج کے زیرتربیت اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات

جمعرات 23 مئی 2019 17:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے پی ایم ایس نائنتھ بیج کے زیرتربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد نے کوآرڈینشن آفیسر حیدر عباس اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کی قیادت میں سٹی پولیس آفس راولپنڈی کا دور ہ کیا ۔ جس کا مقصد راولپنڈی ضلع میں پولیسنگ امور سے متعلق آگاہی حاصل کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز کا وفد مجاہد عباس ، غزالہ یاسین ، مجاہد ظفر ، خضر حیات گوارئیہ، حافظ محمد ذیشان ،ذیشان شریف قیصرانی اور وجہیہ سمرین جن کی قیادت کوآرڈینشن آفیسر حیدر عباس اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کررہے تھے مشتمل تھا ۔ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد سے سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کمیونٹی پولیسنگ کے پہلو کو بہتر طور پر اجاگر کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :