پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 12ملزمان گرفتار

جمعرات 23 مئی 2019 17:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ضلعی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورمنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئی12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ روات پولیس نے نوشاد سے 1پستول بور معہ 4روند ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے فیصل سے 1پستول 30بور معہ 04روند ، حب علی سے 1پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محسن سے 1رائفل 8mmمعہ 50روند ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عالم سے 1400گرام چرس ، عنصر خان سے 1200گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ساجد سے 1100گرام چرس ، تھانہ سول لائن پولیس نے عامر سے 220گرام چرس ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے علی نیاز سے 300گرام چرس اور مظہر سے 1265گرام ہیروئن ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے طلحہٰ سے 10لیٹر شراب اور طیب سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :