محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال : ون یونٹ اور نیبر ہڈ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنل معرکہ میں ون یونٹ نے ممبا اسکوارڈ کو 77-57 اور نیبر ہڈ نے لیکول بالرز کو 62-52 سے مات دے دی

جمعرات 23 مئی 2019 17:28

محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال : ون یونٹ اور نیبر ہڈ نے فائنل کے لئے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ون یونٹ باسکٹ بال کلب اور نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری محمود خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 سیمی فائنل کے فیصلے ہوگئے، پہلے سیمی فائنل میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ممبا اسکوارڈ باسکٹ بال کلب کو 57کے مقابلے میں 77 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، فاتح کلب کی جانب سے کاشف سروری 26، تاشفین زیدی 21 اور طلال احمد نے 15 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد طلحہ 16، سعد عبدالباسط 15 اور نعمان اعوان نی10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل لیکول بالرز کو 52کے مقابلے میں 62 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے پی آئی اے پائلٹ آفیسر راجہ جہانزیب 26، عبداللہ شاہ 16 اور حماد این ڈی خان نے 8 اور ونر اپ کلب کی جانب سے حمزہ علی 25، خضر منیر 18 اور جعفر رحمت اللہ نے 12 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،محمد جاوید خان ،عامر غیاث ،سید مصنف شاہ ،ممتاز احمد اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمار اور نعیم احمد تھے،میچ سے قبل مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر قانون پروفیسر این ڈی خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا، اس موقع پر غلام محمد خان ،محمد حیدر خان اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر این ڈی خان نے کہاکہ باسکٹ بال کھیل کا فروغ صحت مند سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہے کھیل کے فروغ میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا کردارنمایاں ہے، انہوں نے کہا کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ نے باسکٹ بال کھیل میں قومی کھلاڑی کو جنم دیا ہے، انہوںنے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں ۔