وہاڑی: شہر کی مختلف سڑکیں بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں

جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا خاصا نقصان ہونے لگا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 مئی 2019 17:28

وہاڑی: شہر کی مختلف سڑکیں بارشوں کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) وہاڑی شہرکے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہونے لگیں۔ سڑکوں پرجگہ جگہ گڑھے پڑگئے جس کے باعث گاڑیوں اورموٹرسائیکل سواروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ میونسپل ایڈمنسٹریشن خواب غفلت کا شکار دکھائی دیتی ہے اور اس کی جانب سے ان ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے کوئی پروگرام مستقبل قریب میں دکھائی نہیں دے رہا۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں پیپلزکالونی،کالج ٹاو¿ن،مسلم ٹاؤن،شرقی کالونی،فیصل کالونی، نادرا آفس روڈ، ڈی ایچ کیوہسپتال چھوٹا گیٹ روڈ، امام بارگاہ پیپلزکالونی روڈ کے علاوہ9-11ڈبلیوبی میں اکثرسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا پہلے ہی شکارتھیں۔

(جاری ہے)

چندروزقبل ہونے والی بارشوں کے نتیجہ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوجانے کی وجہ سے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ میں مزیداضافہ ہواہے اورسڑکوں پربڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے نقصانات ہونے لگے ہیں اورعوام شدیدمشکلات سے دوچارہیں۔

ان علاقوں کے رہائشیوں نے وزیراعلی سردارعثمان بزدار، ضلعی ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیاسے مطالبہ کیاہے کہ سڑکوں کی فی الفورمرمت کی جائے۔ اگرمرمت نہ کی گئی توساری سڑکیں ٹوٹ کرنہ صرف اجتماعی طورپرمالی نقصان میں اضافہ ہوجائے گابلکہ انفرادی نقصانات بھی بڑھ جائیں گے۔ جبکہ حادثات کی نوبت بھی پیش آ سکتی ہے۔