جامعہ سندھ جامشورو کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس میں 21 پی ایچ ڈی اسکالرز کے ریسرچ پروپوزل اور سپروائزرز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی

جمعرات 23 مئی 2019 18:16

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس میں 21 پی ایچ ڈی اسکالرز کے ریسرچ پروپوزل اور سپروائزرز کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے 133ویں اجلاس میں مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے والی21 اسکالرز شوکت علی لوہار، قرت العین مرزا (انگلش لنگوئسٹکس)، روبینہ شاہین، عرفانہ محمود، صبا فیض غوری (انگلش لٹریچر)، معشوق علی خواجہ (پاکستان اسٹڈیز) عبدالقادر پاٹولی، فردوس سومرو، محاب اللہ عباسی، سائرہ بلوچ (بزنس ایڈمنسٹریشن)، محمد حنیف انصاری (مئتھمیٹکس)، محمد مرتضیٰ قریشی (کیمسٹری)، راحیلہ نور میمن، حسینہ مسعود، صدف فاطمہ (زولاجی)، جاوید حسین اعوان (انفارمیشن ٹیکنالاجی)، خان محمد ملک (آرگینک کیمسٹری)، نائلہ رفیق مغل، سائرہ بگٹی (مائکرو بائلاجی)، نیاز حسین جمالی (فزیالاجی) اور محمد احمد (اسلامک کلچر) کے ریسرچ ٹاپکس اور ان کے سپروائزرز کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :