لیہ کے مذہبی راہنما علامہ شاہ مردان علوی کی مسلم لیگ (ق)میں شمولیت

اتحاد اُمت ہی سب سے بڑی قوت ہے، کامل علی آغا

جمعرات 23 مئی 2019 18:28

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) فقیہ اہلبیت کے دینی رہنما علامہ شاہ مردان علوی کی پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن ان سب کا مقابلہ صرف ایک صورت میں ممکن ہے کہ قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے اور بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری امت کا اتحاد ضروری ہے اس وقت امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے درمیان فروعی اختلافات کا فائدہ اٹھا کر آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری امت کو ہوش کے دامن لیتے ہوئے آپس میں اتحاد اور یگلانگت کا مظاہرہ کرکے تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ اندرون ملک معاشی اور اقتصادی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے بھی چوہدری شجاعت حسین فارمولے پر عمل کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے اور معاشی ایکشن پلان بنا کراتفاق رائے قائم کنا ہی آخری حل ثابت ہوگا،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ لاہور کے صدر میاں منیر سابق ایم این اے ، چوہدری الطاف حسین سابق ایم پی اے لیہ ، میاں عبدالوحید، اعجاز چوہدری نائب صدر پنجاب مسلم لیگ بھی موجود تھے ۔