برٹش ایئر ویز آئندہ ہفتہ سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کرے گی

جمعرات 23 مئی 2019 18:30

برٹش ایئر ویز آئندہ ہفتہ سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) برٹش ایئر ویز آئندہ ہفتہ سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کرے گی، 2 جون کو پہلی پرواز کیلئے تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ برٹش ایئر ویز کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ میں تین پروازیں لندن اور اسلام آباد کے درمیان چلیں گی، بوئنگ 787 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اردو بولنے والے پاکستانیوں یا پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی سہولت کیلئے اردو بولنے والوں کی خدمات ان پروازوں کیلئے بھی لی گئی ہیں۔ برٹش ایئر ویز کے چیف کمرشل آفیسر اینڈریو بریم نے کہا ہے کہ مسرت کے اس موقع کے حوالہ سے تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، یہ نیا روٹ شروع کرنے پر برٹش ایئر ویز کو بہت خوشی ہے۔ برطانوی اور پاکستانی شہری دونوں اس بہترین سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔ لندن اور اسلام آباد کے درمیان آنے جانے کا کرایہ 448 پائونڈ سے 1499 پائونڈ تک ہو گا جبکہ اس میں ایوی ایس اور ٹائر پوائنٹس پر خصوصی ڈسکائونٹ بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :