سندھ بھر میں 260 سے زائد سی این جی سلنڈر مسافر گاڑیوں سے نکالے گئے، 2 لاکھ 70 ہزار روپے کے چالان

جمعرات 23 مئی 2019 18:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سندھ حکومت نے مسافر وینوں میں لگے سی این جی سلینڈر نکالنے کہ خلاف کریک ڈائوں تیز کردیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 260 سے زائد سی این جی سلینڈر مسافر گاڑیوں سے کارروائی کے دوراں نکالے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ کارروائیاں لاڑکانہ، سکھر، نوشھروفیرو، شکارپور،جیکب آباد، نوشھرو فیروز، کشمور کندھکوٹ، میرپورخاص اور دیگر اضلاع میں کی گئیں، مسافروینوں کے خلاف کارروائی کے دوراں 2 لاکھ 70 ھزار روپے کے چالان کاٹے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے محکمہ ٹرانسپورٹ، ڈی سیز، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو مسافر گاڑیوں سے سی این جی سلینڈر نکالنے کہ خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکا مات جاری کردئیے ہیں،کسی بھی مسافر گاڑی میں سی این جی سلینڈر نہیں ہونا چاہئیے، افسران سن لیں چاہے کسی کی بھی مسافر گاڑی ہو اس میں سی این جی سلینڈر لگا ہوتو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جو ٹرانسپورٹرز گاڑیوں سے سی این جی سلینڈر نہیں ہٹارہے ان کی گاڑی بند اور ان پر ایف آئی آر درج کروائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر تمام ٹرانسپورٹرز کو عمل کرنا پڑیگا، سندھ بھر میں مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلینڈر لگانے پر پابندی ہے،عوام جس بھی مسافر گاڑی میں سی این جی سلینڈر دیکھے علاقے کی پولیس یا انتظامیہ کو شکایت درج کروائے فورن کارروائی ہوگی، عوام افسران کا ساتھ دے، جو افسران سی این جی سلینڈر گاڑیوں سے نہیں نکالیں گیں ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔