Live Updates

اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا تھا اور آئندہ بھی مسترد کرتے رہیں گے، میاں فرخ حبیب

جمعرات 23 مئی 2019 18:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اورملکی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہی ہے‘ عوام نے پہلے بھی انہیں بری طرح مسترد کیا تھا اور آئندہ بھی مسترد کرتے رہیں گے ۔ اپوزیشن کی افطار پارٹی ابو بچائو پارٹی ہے ۔

اب دونوں اپنی کرپشن سے بچ نہیں سکیں گے بلکہ جیلوں میں جائیں گے۔انکی وجہ سے پاکستان کو اس وقت شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے ان سے لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ یہ بات انہوںنے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہا کہ معیشت کو دیمک کی طرح چاٹنے والے اصل میں ملک دشمن ہیں جس کی بڑی وجہ اسحاق ڈار کی مصنوعی ترقی ہے اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی طور پر کم قیمت پر روکے رکھا جس کے باعث ملکی خسارہ میں بے پناہ اضافہ ہوا تجارتی خسارہ دو ارب سے بڑھ کر انیس ارب تک پہنچ گیا اور معیشت تباہ ہوگئی ‘نواز حکومت نے بجلی کا سرکل ڈیڈ تیرہ سو ارب تک پہنچایا گیس کا سرکل ڈیڈ ڈیڑھ سو ارب تک پہنچایا پی آئی اے ریلوے سٹیل مل سمیت ہر ادارے کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا عوام سے بجلی گیس کے بل وصول کرتے رہے اور مطلقہ اداروں جو ادائیگیاں نہیں کی گئی اور ان پیسوں و منی لانڈر کرکے لندن دبئی میں جائیدادیں بنائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی حکومت کرنے کا اولین مقصد ملکی پیسہ لوٹنا اور بیرون ملک جائیدادیں بنانا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری بتائیں کہ ان کے پاس کتنی آیان علی موجود ہیں اور کتنا پیسہ منی لانڈنگ سے بیرون ملک منتقل کیا۔ بلاول آصف زرداری کے جانشین ہیں بھٹو کے جانشین نہیں۔ حمزہ شہباز بلاول زرداری اور مریم نواز جیسے لیڈر وں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

اور ان کی سیاسی افطاری ابو بچاو افطاری تھی کسی کو سیاست وراثت میں نہیں ملتی سیاست کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے کرپشن نہیں کی تو عدالتوں کا سامنا کریں۔ عوام کو عمران خان کی قیادت پر مکمل یقین ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے پاکستان میں بیرونی سرمایا کاری آرہی ہے علامہ اقبال انڈسٹریل زون تیزی سے بن رہا ہے جس میں ڈھائی سے تین لاکھ افراد کو روزگار ملے گا چین پاکستان میں 68 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کر رہا اور سعودی عرب نے موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر سے مدد کی جوکہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔

حکومت نے 182 ارب کااساس پروگرام شروع کیا انصاف صحت پروگرام اور شیلٹر ھوم پروگرام شروع کیا جس کا غریب عوام کو فائدہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا رانا ثنااللہ ماڈل ٹاون کا قاتل اس علاوہ انہوں نے اور بھی ماورائے عدالت قتل کروائے اور مسلم لیگ نواز کا انہیں پنجاب کا صدر بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ کے پاس قیادت کا فقدان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو پروٹیکشن آرڈر کی خاطر پبلک کمیٹی کا چئیرمین بننا تھا اس کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں تھا اپوزیشن کے احتجاج کی کال پر ان کہنا تھا کہ اس قبل بھی بلاول نے احتجاج کیا تھا جوکہ اپنے گھر سے شروع ہوکر گھر ہی میں ختم ہوگیااس بار بھی ان سب کا احتجاج ایسا ہی ہوگا۔ مولانہ فضل رحمان اب احتجاج میں تھرڈ امپائر کا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور پاکستان کو تمام تر بحرانوں سے نکالے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات