بورے والا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے درزی قتل، ملزمان فرار،قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،دو افراد زیر حراست

جمعرات 23 مئی 2019 19:03

بورے والا۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے درزی قتل، ملزمان فرار، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،دو افراد زیر حراست۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی گئو شالہ کا رہائشی درزی اویس ریاض گزشتہ نصف شب کے قریب اسی آبادی میں برلب نہر واقع اپنی دوکان پر بیٹھا عید کے رش کے باعث کپڑوں کی سلائی میں مصروف تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے اسکی دوکان میں آکر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ اور اے ایس پی آصف رضا بھی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو1122 نے مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم پولیس کرائم سین کی ٹیم نیموقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ادھر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن گل محمد کے مطابق بظاہر یہ اندھا قتل ہے جسکا سراغ لگانے کے لئے مقتول کے ایک محلے دار جسکا اس سے جھگڑا ہوا تھا اسے اور مقتول کے شاگرد کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لیا ہے۔