Live Updates

بھارت کے لوگ چوکیدار بن گئے، نریندرمودی

لفظ چوکیدار اب میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کا نہیں بلکہ میرا حصہ رہے گا، لفظ چوکیدار بھارت کومحفوظ بنانے کیلئے سامراجیت، کرپشن، بدعنوانی اور نسل پرستی کیخلاف ایک طاقتورعلامت بن گیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کا انتخابات میں جیت کے بعد ٹویٹرپر پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مئی 2019 19:45

بھارت کے لوگ چوکیدار بن گئے، نریندرمودی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی 2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ چوکیدار بن گئے اور اب عوام کو بہترین خدمات فراہم کریں گے، لفظ چوکیدار اب میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کا لیکن میرا حصہ رہے گا، لفظ چوکیدار بھارت کومحفوظ بنانے کیلئے سامراجیت، کرپشن، بدعنوانی اور نسل پرستی کیخلاف ایک طاقتور علامت بن گیا۔ انہوں نے عام انتخابات میں جیت کے بعد ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قوم کو عظیم خدمات فراہم کرنے کیلئے بھارت کے لوگ چوکیدار بن گئے ہیں۔

لفظ چوکیدار بھارت کومحفوظ بنانے کیلئے سامراجیت، کرپشن، بدعنوانی اور نسل پرستی کیخلاف ایک طاقتور علامت بن گیا ہے۔ ہمیں اپنی روح کو ہر لمحے زندہ رکھتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کیلئے کام جاری رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

مودی نے کہا کہ لفظ چوکیدار اب میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کا حصہ نہیں لیکن میرا ہے۔

دوسری جانب کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ انتخابات میں جیت پر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ وقت اپوزیشن کرنے کا نہیں بلکہ نریندر مودی کو مبارکباد دینے کا ہے۔مودی اور بی جے پی کی جیت کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے والے کانگریس رہنماؤں کو گھبرانا نہیں چاہئیے۔ رہنما اور کارکن اعتماد مت کھوئیں ہم نظریاتی جنگ جاری رکھیں گے۔ عوام کا مینڈیٹ نریندر مودی کے حق میں گیا ہے۔ مودی کو منتخب کرنے پر بھارت کے عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

راہول گاندھی نے اس موقع پر اپنے مدِ مقابل الیکشن لڑنے والی اداکارہ سمراتی ایرانی کو بھی جیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے وہ حلقے کے لوگوں کی خدمت کریں گی۔ واضح رہے بھارت میں لوک سبھا ( ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 346نشستوں کے ساتھ دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کرتا نظر آرہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں کانگرس نے ابھی تک87نشستیں حاصل کی ہیں اسی طرح علاقائی اور دیگر چھوٹی جماعتیں اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 115سیٹوں پر کامیابی حاصل کرسکی ہیں. اب تک سامنے آنے والے نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی اور نریندرمودی کے دوسری بار وزیراعظم بننے کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

دریں اثناں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات