پی سی بی اور شاہد آفریدی فائونڈیشن ( SAF) کے مابین دوسالہ پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 19:56

پی سی بی اور شاہد آفریدی فائونڈیشن ( SAF) کے مابین دوسالہ پارٹنر شپ کا ..
لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پی سی بی اور شاہد آفریدی فائونڈیشن ( SAF) کے مابین دوسالہ پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پاگیا،پارٹنر شپ میں نان آئی سی سی ایونٹس شامل ہیں،سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پہلی سیریز ہوگی، جب سیف کے لوگو قومی کرکٹرز کی کٹ پر آویزاں کیئے جائیں گے،شاہد آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پی سی بی کے ساتھ میری فائونڈیشن کی پارٹنر شپ ہوگئی ہے،ہم مل کر پاکستانیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں گے،فائونڈیشن پاکستان کے لوگوں کے لئے بہتر صحت ،تعلیم کی سہولیتں اور صاف پانی مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے ،پی سی بی ایک مضبوط برانڈ ہے اور کرکٹ سے لوگوں اور ملکوں کے مابین تعلقات پروان چڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن نے پاکستان میں ایجوکیشن اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین کام کیا ہے اور پی سی بی بھی اس فائونڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے بھرپور کوشش کرے گا ۔