ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ نہیں ہو پائے گا؟ ویرات کوہلی کے اچانک بیان نے تنازعہ کھڑا کر دیا

پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے، نہیں بتا سکتا کہ میچ ہو پائے گا یا نہیں: بھارتی کپتان

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2019 19:52

ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ نہیں ہو پائے گا؟ ویرات کوہلی کے اچانک ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019)   ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ نہیں ہو پائے گا؟ ویرات کوہلی کے اچانک بیان نے تنازعہ کھڑا کر دیا، بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے، نہیں بتا سکتا کہ میچ ہو پائے گا یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ایک بیان نے ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے۔ اس لیے نہیں بتا سکتا کہ میچ ہو پائے گا یا نہیں۔ واضح رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کا سب سے بڑا مقابلہ 16 جون کو ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لندن میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ مین شامل ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں زیادہ دباؤ نہ لیں ۔ ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیموں کے کپتان میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک ساتھ آئے اور انہوں نے کرکٹ میچوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقعہ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا باقائدہ آغاز 30 سے ہوگا اور ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کا مرحلہ آج جمعرات سے شروع ہوگا اور 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ورلڈ کپ 2019ء کا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔

23 سے 28 مئی تک وارم اپ مرحلے میں ہر روز دو، دو میچز کھیلے جائینگے۔ وارم اپ مرحلے کا تیسرا میچ جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا اسی روز چوتھا وارم اپ میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ اسی طرح 25 مئی کو بھی دو وارم اپ میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے جبکہ اسی روز کا دوسرا وارم اپ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔

26 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔ 27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔