آج 25، 30ہزار کمانے والا گھر نہیں چلا سکتا، رانا ثناء اللہ

نالائق اعظم اور یہ ملک اکٹھے نہیں چل سکتے،نالائق اعظم کو ایک طرف کیا جائے ، میڈیا گفتگو

جمعرات 23 مئی 2019 20:15

آج 25، 30ہزار کمانے والا گھر نہیں چلا سکتا، رانا ثناء اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ آج 25 سے 30ہزار کمانے والا گھر نہیں چلا سکتا،وہ بجلی اور گیس کا بل نہیں بھر سکتا۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف پابند سلاسل ہیں۔رانا ثنائ اللہ کا کہنا ہے کہ قوم کے سوچنے کی بات ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس مشکل صورت حال سے ہم دو چار ہیں یہ وہی عوامل ہیں جو باربار دہرائے جاتے ہیں، عام آدمی آج دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا۔رانا ثنائ کا مزیدکہنا ہے کہ نااہل اور نالائق ٹولہ ملک پر مسلط ہو گیا ہے یا کر دیا گیا ہے، یہ لوگ کہتے تھے کہ ڈالر اس لیے بڑھ رہا ہے کہ پچھلی حکومت نے روکا ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نالائق لوگوں سے کوئی پوچھے یہ 35 سے 55 کیسے ہو گیا، انہوں نے اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کو بٹھا دیا ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ نالائق اعظم اور یہ ملک اکٹھے نہیں چل سکتے،نالائق اعظم کو ایک طرف کیا جائے۔