ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 33 کروڑ روپے جاری

جمعرات 23 مئی 2019 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 3 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں اے ایس ایف کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 59 کروڑ 38 لاکھ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ، ملتان میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کے لئے 63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :