تجارتی سمجھوتے کیلئے مزید کام باقی ہے، جاپانی،امریکی حکام

جمعرات 23 مئی 2019 20:31

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) جاپان اور امریکا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی تجارتی سمجھوتے پر پہنچنے سے قبل درآمدی محصولات اور دیگر معاملات پر اختلاف کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے دومیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد واپسی پر ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ جاپان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آٹوموبائلز اور زرعی مصنوعات ایجنڈے میں سرِ فہرست ہیں۔

امریکا کا جاپان سے اصرار ہے کہ وہ امریکا کی زرعی اشیا پر سے اپنے محصولات کم کرے، تاہم بظاہر جاپان شرائط قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ جاپانی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگلے مذاکرات میں جاپان کے اعلی تجارتی مذاکرات کار توشی مِتسو موتیگی اور امریکی نمائندہ تجارت رابرٹ لائٹ ہائزر شریک ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں عہدیدار اِس امر پر تبادلہ خیال کریں گے۔