ایران سے مقابلہ کے لیے مشرق وسطی میں 5 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی پرغور

جمعرات 23 مئی 2019 20:42

ایران سے مقابلہ کے لیے مشرق وسطی میں 5 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ وزارت دفاع 'پینٹاگان' ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے بعد تہران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے مشرق وسطی میں پانچ ہزار افضافی فوج تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے۔امریکی حکومت کے دو سینیر عہدیداروں نے بتایا کہ مشرق وسطی میں جاری موجودہ کشیدگی اور ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے 5000 اضافی فوجی مشرق وسطی بھیجنے پر غور ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی عہدیداروں کے مطابق سینٹرل کمانڈ نے پینٹاگان کو پانچ ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز دی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا محکمہ دفاع اس درخواست پر غور کرے گا یا نہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشرق وسطی میں تعینات کیے جانے والے امریکی فوجیوں کی حیثیت دفاعی فوج کی ہوگی۔پینٹاگان کے سینیرعہدیداروں کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں ایران کیساتھ جاری موجودہ کشیدگی کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوج کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں امریکا اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ امریکا اور ایران ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :