انتخابات میں کامیابی، اسرائیلی وزیراعظم سمیت غیرملکی سربراہوں کی مودی کو مبارکباد

جمعرات 23 مئی 2019 20:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) بی جے پی کی انتخابات میں کامیابی پر اسرائیلی وزیراعظم سمیت غیر ملکی سربراہوں نے نریندرمودی کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے، نریندر مودی کی والدہ کے گھر بھی لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی واضح اکثریت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کومبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، سری لنکا اور اسرائیلی وزیراعظم نے ٹویٹ میں بھارتی ہم منصب کو مبارکباد دی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدرشی جن پنگ نے مودی کو فتح پر مبارکباد کا پیغام دیا۔وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور سشما سووراج نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ادھر بھارتی وزیراعظم کے آبائی گھر میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا جو مودی کی والدہ کو مبارکبادیں دیتے رہے، بی جے پی کے کارکنوں نے جیت پر رقص کا مظاہرہ کیا۔