والد کو موبائل گم کرنے پر بیٹے کو ڈانٹنا مہنگا پڑ گیا

لاہور میں بیٹے نے طیش میں آکر اپنے حقیقی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 23 مئی 2019 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) لاہور میں بیٹے نے معمولی سی بات پر اپنے حقیقی والد کو موت کی نیند سلا دیا۔تفصیلات کے مطابق عدم برداشت اب اس معاشرے کا اہم مسئلہ بن چکا ہے۔آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔کبھی کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے تو کبھی عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

کچھ عرصے میں ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس میں غربت کی وجہ سے والدین اپنے ہی بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں لیکن ایسا ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس میں بیٹے نے والد کو غصہ کرنے پر قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ لکھپت میں گذشتہ شب پیش آیا۔مقتول کے والد اور قاتل کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔انتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ والد کو ایک موبائل فون گم کرنے پر اپنے بیٹے کو ڈانٹنا مہنگا پڑ گیا۔سترہ سالہ نوجوان نے اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خالد نامی شہری نے اپنے حقیقی بیٹے ساجد کو ڈانٹا تو اس نے طیش میں آکر کوئی وزنی چیز والد کو دے ماری سے وہ وہ ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئے۔

مقتول خالد کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔۔خیال رہے اس سے قبل بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس میں بیوی کی ایک فرمائش نے شوہر کو جلاد بنا دیا تھا، گھر میں راشن لانے کا دیر سے بتانے پر شوہر جنونی ہو گیا، لڑائی کے دوران جب بیوی نے "بچا بچا" کی آوازیں لگائی تو غصے میں آکر بیوی کی گردن پر چھری پھیر دی، اپنی جان بچانے کے لیے اپنے ہی کم سن بچوں کی گردنیں بھی کاٹ دی تھیں۔