جاپان میں گاڑیوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کا آغاز

جمعرات 23 مئی 2019 21:22

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والی دنیا بھر کی600 کمپنیاں ٹوکیو کے قریب واقع یوکوہاما شہر میں گاڑیوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکوہاما میں سجنے والی نمائش میں پیش کی جانے والے فرانسیسی گاڑی والو میں سلامتی جزو ڈیزائن کیا ہے جو اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ گاڑی میں بچوں اور پالتو جانوروں کو حادثاتی طور پر چھوڑ کر نہ جائیں۔

(جاری ہے)

یہ نظام ایک سینسر کے تحت کام کرتا ہے جو کسی بھی جاندان کے سانس کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مذکورہ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث مذکورہ ڈرائیور کے اسمارٹ فون پر الارم بجنے لگے گا۔ دوسری جانب جاپان کی اِچی کو انڈسٹریز نے ایسی ایل ای ڈیز کا نمونہ تیار کیا ہے جنہیں خود کار ڈرائیونگ والی گاڑیوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بتیاں گاڑی کی طے شدہ نقل و حرکت سے راہگیروں کو چوکنا کرنے کیلئے تیر کے نشانات اور الفاظ بناتی ہیں۔ اِس نمائش میں آنے والے لوگ خود کار طریقے سے چلنے والی بس پر آزمائشی سفر بھی کر سکتے ہیں۔