Live Updates

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعرات 23 مئی 2019 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان سابق ایم این اے طلال چوہدری کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق ایوان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے سابق ایم این اے طلال چوہدری پہلے بھی توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہیں طلال چوہدری نے جو الفاظ استعمال کیے اس سے خواتین کی دل آزاری ہوئی اور سراپا احتجاج ہیں لہذا اس مقدس ایوان کے معزز اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ طلال چوہدری سے بازپرس کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی کو دل آزاری کرنے کی جرات نہ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات