الحمراء میں جاری تین روزہ ’’خطاطی ورکشاپ‘‘ کی اختتامی تقریب

صحت مند آرٹ کے فروغ میں الحمراء کی کاوشیں قابل ستائش ہیں: منیزہ ہاشمی ں*خطاطی اسلامی فن ہے جس کے فروغ کیلئے الحمراء ٹھوس اقدامات کررہا ہے : اطہر علی خان

جمعرات 23 مئی 2019 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں تین روزہ’’خطاطی ورکشاپ‘‘کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین فیض فاؤنڈیشن منیزہ ہاشمی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر منیزہ ہاشمی نے کہا کہ صحت مند آرٹ کے فروغ میں الحمراء کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،خطاطی ورکشاپ میں نوجوان خطاطوں کی دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی،نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی پر الحمرائ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے خطاطی کی اہمیت کے پیش نظر ورکشاپ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جو بے حد کامیاب رہا،اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ الحمرائ میں خطاطی کی کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے گا،خطاطی اسلامی فن ہے جس کے فروغ کیلئے لاہورآرٹس کونسل ٹھوس اقدامات کررہی ہے،انھوں نے کہا کہ ورکشاپ جدید اور روایتی خطاطی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

نامور خطا ط عرفان احمد خان نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء نے بڑی محنت سے خطاطی سیکھنے پر توجہ دی ہے،ورکشاپ بے حدکامیاب رہی۔تین روزہ ورکشاپ میں نامور خطاطوں استاد عرفان احمد خان، عمران سلطان اور اسد محمود نے تربیت دی۔ورکشاپ میں 70سے زائد طالبہ وطالبات مستفید ہوئے۔ اختتامی تقریب میں ورکشاپ نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :