تین ماہ میں مختلف نجی ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 48شوکاز نوٹس جاری کرچکے ہیں، چیئرمین پیمرا

جمعرات 23 مئی 2019 21:44

تین ماہ میں مختلف نجی ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 48شوکاز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں مختلف نجی ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 48شوکاز نوٹس جاری کرچکے ہیں۔ وہ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں سینٹرز حضرات کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیمرا ضابطہ اخلاق پر عملداری کیلئے سختی سے عمل پیرا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پیمرا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کرسکتا ہے جبکہ عدالت اس حوالے سے ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سنگین غلطی یا خلاف ورزی پر کسی بھی پروگرام کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :